Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

نوشکی سے 210 پولیس اہلکار خضدار رینج منتقل، خضدار، قلات، بیلہ، حب اور آواران میں ڈیوٹیاں لگیں گی

کوئٹہ: نوشکی سے 210 پولیس اہلکاروں کو خضدار رینج منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں خضدار، قلات، بیلہ، حب اور آواران میں مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی منتقلی کا مقصد متعلقہ اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور پولیس نفری کی ضروریات پوری کرنا ہے۔ منتقل ہونے والے اہلکاروں کو خضدار رینج کے مختلف اضلاع میں ضرورت کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔

پولیس حکام کی جانب سے اہلکاروں کی تعیناتی اور ڈیوٹی کے مقامات سے متعلق مزید انتظامی احکامات بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More