Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

پیرس میں ٹیکس ورلڈ کی 59ویں عالمی نمائش، پاکستان پویلین کا افتتاح

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ٹیکسٹائل اور فیشن کی عالمی نمائش ٹیکس ورلڈ کے 59ویں ایڈیشن میں پاکستان پویلین کا افتتاح فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کیا۔ نمائش میں پاکستانی کاروباری ادارے ٹیکسٹائل، ملبوسات اور فیشن سے متعلق مختلف مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

ٹیکس ورلڈ کے صدر فریڈرک بوژار اور ان کی ٹیم نے سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خیرمقدم کیا۔ سفیر نے نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش میں شریک کاروباری نمائندوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کی منڈیوں میں پاکستانی کاروباری اداروں اور مصنوعات کی رسائی بڑھانے کے لیے سفارتخانے کی جانب سے ہر ممکن معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نمائش آئندہ دو روز تک جاری رہے گی، جس کے دوران پاکستانی نمائش کنندگان کو عالمی خریداروں، کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ براہِ راست روابط قائم کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس سے نئی کاروباری شراکت داری، برآمدی روابط اور یورپی منڈیوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل و فیشن مصنوعات کی موجودگی مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More