Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

دُکی میں سرکاری اسپتالوں کا معائنہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری بہتر بنانے کی ہدایت

دُکی: ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال دُکی اور بنیادی مرکز صحت کلی ملک علی محمد کا دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری، صفائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا اور طبی عملے سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے مریضوں سے بھی علاج معالجے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جائے، جبکہ ادویات کی دستیابی، صفائی اور نظم و ضبط کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری طبی مراکز کا مقصد خصوصاً دور دراز علاقوں کے شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب بنیادی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More