ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل، اساتذہ و ملازمین کی حاضری اور محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی اور تعلیمی اداروں کی مؤثر نگرانی پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے وژن کے مطابق تعلیمی اداروں کی نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے اور غفلت یا غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے۔