Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

لاہور، 19 ستمبر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور چاغی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجگور اور چاغی میں کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، دہشتگرد بچ نہیں پائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور ملک کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More