Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

گوادر ٹیچنگ ہسپتال میں ستمبر کے دوران 10 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ

گوادر، 12 اکتوبر: میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر میں ستمبر 2026 کے دوران او پی ڈی میں 10 ہزار 933 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 1,552 مریضوں کو داخل کرکے علاج فراہم کیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ کے مطابق اس عرصے میں ایمرجنسی میں 1,228 مریضوں کو طبی امداد دی گئی، لیبارٹری میں 6,404 ٹیسٹ کیے گئے اور ملیریا کی 2,136 اسکریننگز کی گئیں۔ ہسپتال میں 200 الٹراساؤنڈ، 650 ایکسرے اور 50 ڈائیلاسز کیسز بھی رپورٹ ہوئے جبکہ بلڈ بینک میں 242 کیسز کا اندراج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شعبہ چشم کی او پی ڈی میں 531 اور شعبہ امراضِ نسواں میں 790 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے قبل از ولادت نگہداشت کے 499 اندراجات اور 38 زچگیوں کی رپورٹ درج کی گئی۔ اس دوران ہیپاٹائٹس بی کی 562 اور ایچ آئی وی کی 16 اسکریننگز بھی ہوئیں جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے چھ کیسز رپورٹ کیے گئے۔

ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ہنگامی خدمات کی بہتری، ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ اور بیماریوں کی بروقت تشخیص کو ترجیح دے رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More