Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

بین الاقوامی عدالتی سربراہی اجلاس میں عقیل ملک کی ترک صدر اردوان اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسلام آباد، 13 اکتوبر: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی عدالتی سربراہی اجلاس 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور مختلف ممالک کے وزرائے انصاف اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اجلاس میں بین الاقوامی انصاف، قانونی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے انصاف کے نظام کو مؤثر بنانے اور مختلف ممالک کے درمیان قانونی تعاون بڑھانے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو میں شرکت کی۔

انہوں نے ترکیہ، آذربائیجان، یوگنڈا، جمہوریہ کانگو اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے متعلقہ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان رابطوں میں قانونی شعبے میں تعاون، تجربات کے تبادلے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر مملکت نے اجلاس کے دوران نقل مکانی سے متعلق ایک پینل مباحثے میں بھی شرکت کی، جس میں اس موضوع کے قانونی اور بین الاقوامی پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More