Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

جیکب آباد میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم، دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

جیکب آباد: تھانہ میراں پور کی حدود میں پرانے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فضا سوگوار ہوگئی، جبکہ شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔

پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے علاقے کے مختلف مقامات پر پولیس پکٹس قائم کردی ہیں اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More