Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

لورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ

لورالائی: ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے لورالائی میں آگاہی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں خواتین کو حمل سے قبل، دوران حمل اور زچگی کے بعد ضروری طبی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم ورکشاپ کے مہمان خصوصی تھے۔ محکمہ صحت کے حکام اور دیگر شرکا نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے متوازن غذا، باقاعدہ طبی معائنے، ماہر ڈاکٹر سے بروقت رجوع اور حاملہ خواتین کے لیے قریبی طبی مرکز سے مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

نومولود بچوں کی نگہداشت، مناسب غذائیت، صفائی، حفاظتی ٹیکہ جات اور باقاعدہ طبی نگرانی کے حوالے سے بھی شرکا کو آگاہی فراہم کی گئی۔ زچگی کے بعد ماں کی مناسب آرام اور غذائیت پر توجہ دینے کی ضرورت بھی اجاگر کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت سے متعلق آگاہی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین اور بچوں کو بروقت طبی رہنمائی اور بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More