Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور  امریکا نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ 

دفترخارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاک امریکا انسداد دہشتگردی مذاکرات کے چوتھے دور میں دونوں ممالک نےسرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے اوردہشتگردوں کے سہولت کار نیٹورکس کےخاتمے پربات چیت کی۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی قیادت امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری نے کی۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر بناتے ہوئے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

دونوں ممالک نے  ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور القاعدہ سمیت دیگر گروہوں کیخلاف مشترکہ کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More