Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ بدھ کو یہاں وزیراعظم ا?فس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مو ¿ثر کارروائی کو سراہا۔ وزیراعظم نے خاران میں سڑک بلاک کرکے آمدورفت متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنانے ، واشک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنے اور 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More