Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

جعفرآباد میں بلاک شناختی کارڈ کیسز کی جانچ، حقدار افراد کو ریلیف دینے کی ہدایت

نصیرآباد، 10 ستمبر: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ضلعی افسران اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلاک شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلاک شناختی کارڈ کا مسئلہ اہم نوعیت کا ہے اور تمام کیسز کی مکمل تصدیق کے بعد حقدار افراد کو ان کا حق دلایا جائے گا۔ انہوں نے نادرا اور متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر کیسز کی جانچ پڑتال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کے بغیر شہریوں کو روزگار اور سرکاری سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے جائز کیسز کو میرٹ پر جلد نمٹایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More