Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد، 10 ستمبر: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے دہشت گردی کے مقدمے میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی سمیت 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 975/24 میں وارنٹ جاری کیے اور ایس ایچ او تھانہ رمنا کو چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اے ٹی سی میں مقدمے کی کارروائی جاری تھی کہ عدالت نے نامزد چاروں ملزمان کے خلاف تازہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالتی حکم کے تحت ایس ایچ او رمنا کو ملزمان کی گرفتاری اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا، جس میں سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین قانونی دفعات شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ ناقابل ضمانت قرار دیئے گئے ہیں، جس کے تحت پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرتے ہوئے انہیں عدالت کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More