Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

رکنی میں 8 کلو مضر صحت گوشت برآمد، تلف کردیا گیا

رکنی، 10 ستمبر: اسسٹنٹ کمشنر رکنی فہد حسین عمرانی نے ویٹرنری ڈاکٹر سعید احمد کے ہمراہ گوشت مارکیٹ کا دورہ کیا اور ایک قصائی کی فریج سے 8 کلو مضر صحت گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا۔

انتظامیہ کے مطابق متعلقہ دکاندار پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکاندار کو تنبیہ کی کہ مضر صحت گوشت کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں کی چیکنگ جاری رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More