چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف محکموں کی گزشتہ دو برس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ سیکرٹریز نے اصلاحات، اہداف کے حصول، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں سیکرٹریز سی ایم آئی ٹی، پراسیکیوشن، بین المذاہب ہم آہنگی، ویمن ڈیولپمنٹ اور آئی پی سی نے اپنے متعلقہ شعبوں کی کارکردگی، جاری اقدامات اور آئندہ ترجیحات سے آگاہ کیا۔
سیکرٹریز نے محکموں میں نافذ کیے گئے اصلاحاتی اقدامات، سروس ڈلیوری میں بہتری، انتظامی کارکردگی اور عوامی سہولت کے فروغ سے متعلق پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام محکمے شفافیت، رفتار اور جوابدہی یقینی بنائیں۔
انہوں نے سرکاری امور میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور ڈیجیٹائزیشن پر خصوصی زور دیتے ہوئے آن لائن سسٹمز، ڈیجیٹل ریکارڈ، ای گورننس اور مربوط مانیٹرنگ میکنزم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت ادارہ جاتی اصلاحات، بہتر گورننس اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بناتے ہوئے واضح، قابل عمل اور نتیجہ خیز روڈ میپ کے مطابق کام کریں۔