Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

عوامی خدمات میں بہتری کے لیے حکومتی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں، ابراہیم حسن مراد

لاہور: سابق وفاقی سیکریٹری فواد حسن فواد نے جمعرات کو لاہور میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں حکومتی نظام کی بہتری، انتظامی اصلاحات اور مؤثر پالیسی سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ عوامی مسائل کے بروقت حل، سرکاری خدمات کے معیار میں بہتری اور سرکاری محکموں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے حکومتی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے شفافیت، احتساب اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے قومی امور پر علمی مکالمے کے فروغ اور طلبہ کی فکری و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے یو ایم ٹی کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

فواد حسن فواد نے یو ایم ٹی کے تحقیقی اقدامات اور قومی اہمیت کے امور پر مکالمے کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعات میں تحقیق اور علمی سرگرمیاں ملکی ترقی اور مؤثر پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More