Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

یونیورسٹی آف لورالائی میں آئی ٹی ہب منصوبے کا معائنہ، نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل مواقع بڑھانے پر زور

لورالائی، 17 اگست: اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کیا اور بلوچستان سوشل اینڈ اکنامک ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت قائم کیے جانے والے آئی ٹی ہب کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے آئی ٹی ہب کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام، سہولیات اور دیگر انتظامات کے حوالے سے متعلقہ حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

اس موقع پر ندیم اکرم نے کہا کہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں کا حصول نوجوانوں کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔ یونیورسٹی آف لورالائی میں آئی ٹی ہب کا قیام علاقے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ان کی صلاحیتیں نکھارنے اور مستقبل کے روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد دیتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے امید ظاہر کی کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی اور علاقے کے نوجوان اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More