کوئٹہ، 17 ستمبر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے علاقہ مکینوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے طوغی روڈ پر بند راستہ فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کردی۔
اس سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسن کھوسہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے متعلقہ افسران کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا اور سڑک کے راستے میں تعمیر کی گئی دیوار کو گرا کر آمدورفت بحال کرادی۔
علاقہ مکینوں نے شکایت کی تھی کہ گلی میں دیوار قائم کرکے راستہ بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی راستوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش نہ آئیں۔