Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

مچھ میں کان کنوں کی حفاظت کے لیے اہم اقدام، حفاظتی اصولوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت

مچھ، 19 اگست 2026ء: کان کنی کے دوران حادثات کی روک تھام اور کان کنوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انسپکٹوریٹ آف مائنز مچھ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔
انسپکٹر آف مائنز مچھ قربان علی عمرانی، الیکٹرک انسپکٹر آف مائنز عارف حسین اور جونیئر انسپکٹر آف مائنز محمد اسامہ نے کان کنوں کو کان کنی کے دوران حفاظتی تدابیر، مشینری اور برقی آلات کے محفوظ استعمال، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور حادثات سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا۔
تربیتی نشست میں ماہرین نے زور دیا کہ کان کنی کے دوران حفاظتی قوانین اور اصولوں پر مکمل عملدرآمد انسانی جانوں کے تحفظ اور محفوظ کام کے ماحول کے لیے ناگزیر ہے۔
کان کنوں کو کام کے دوران پیش آنے والے ممکنہ خطرات، عملی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
تربیتی پروگرام میں کان کنوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف امور سے متعلق سوالات کیے۔ ماہرین نے شرکاء پر زور دیا کہ حفاظتی اقدامات کو روزمرہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا لازمی حصہ بنایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More