Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

پی ایس ایکس میں ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 372 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا، تاہم ہفتے کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 372 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 70 ہزار 884 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3 ہزار 595 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 36 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 67 ہزار 441 ریکارڈ کی گئی۔

حصص بازار میں ہفتے کے دوران 1.26 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 103 ارب روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 22 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 19 ہزار 38 ارب روپے ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More