Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا معیار اور رفتار بہتر بنانے کی ہدایت

بارکھان/رکھنی: کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے رکھنی میں زیر تعمیر ماڈل بازار، عدالت روڈ، مین روڈ سے صمد خان گلی، بائی پاس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

کمشنر نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ سڑکوں، نکاسی آب اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے۔

بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر رکھنی تا بارکھان روڈ کا بھی معائنہ کیا، جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی پیش رفت اور تکمیل کے اہداف سے متعلق بریفنگ دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More