اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی کا دورہ کرکے اساتذہ و طلبہ کی حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے مختلف مضامین کے حوالے سے سوالات کیے۔ طلبہ کی جانب سے درست جوابات اور تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی پر اسسٹنٹ کمشنر نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کے طور پر نقد انعامات دیے۔
انہوں نے اساتذہ کی محنت کو بھی سراہا اور اسکول انتظامیہ کو طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی، اساتذہ کی باقاعدہ حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی نگرانی اور مسائل کے بروقت حل کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔