اسلام آباد، 20 اگست 2026ء — اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجگور میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کارروائی کے دوران پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بہادری قابلِ تحسین ہے اور پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کے خلاف کامیاب کارروائیاں امن دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہیں۔
انہوں نے دہشتگردی کی بیخ کنی کے لیے قوم اور سیکیورٹی اداروں کے غیر متزلزل عزم کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔