Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

12 ربیع الاول کی تیاریوں کا جائزہ، کوئٹہ میں فول پروف سکیورٹی اور شہری سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت

کوئٹہ. 12 ربیع الاول کے سلسلے میں تیاریوں، سکیورٹی انتظامات اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جلوس و مجالس کے روٹس، صفائی، سکیورٹی، بجلی کی فراہمی، روشنی، ٹریفک مینجمنٹ، ہنگامی امداد اور طبی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوس اور مجالس کے تمام روٹس پر خصوصی صفائی انتظامات کیے جائیں اور مقامات پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے شہر اور اہم شاہراہوں پر روشنی کے انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سکیورٹی اداروں کو فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More