Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس کے اہم فیصلے

اسلام آباد، 21 اگست 2026: تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر علی خان، شاہد خٹک، اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے علاج معالجے کے معاملے پر کسی سمجھوتے کو مسترد کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر آئینی و قانونی راستہ اختیار کرنے اور عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے بھرپور احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے، آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے آئندہ اہم سیاسی و پارلیمانی فیصلے باہمی مشاورت اور اتحاد کے ساتھ کرنے جبکہ وسیع تر اپوزیشن اتحاد کو مزید فعال اور منظم بنانے پر اتفاق کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More