Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد، 21 ستمبر 2026: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں شیخ محمد بن راشد المکتوم اور سوگوار آل مکتوم خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More