Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

وزیراعظم شہباز شریف کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد، 21 ستمبر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی عزت و وقار کے ساتھ وقف کی، پاکستان ان کی گراں قدر خدمات کو قدر و احترام سے خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

وزیراعظم نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، آل مکتوم خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More