Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

جعفرآباد میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت

جعفرآباد، 21 ستمبر: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال اور گورنمنٹ کالج میں جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

سب ڈویژنل آفیسر مواصلات و تعمیرات بلڈنگز محمد صدیق زہری نے جاری تعمیراتی کاموں اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات جبکہ طالبات کو تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More