Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

لورالائی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

لورالائی، 22 اگست 2026: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی نواز جمالی کی زیر صدارت انسداد تجاوزات کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری اراضی، شاہراہوں، سڑکوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ افسران نے تجاوزات کی موجودہ صورتحال، نشاندہی شدہ مقامات اور اب تک کی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ غیر قانونی تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، جبکہ سرکاری املاک اور عوامی راستے واگزار کرانے کے ساتھ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اہم شاہراہوں، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات کی باقاعدہ نگرانی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں، تاجروں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضے یا سامان رکھنے سے گریز کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More