Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

زیارت کے طلبہ کا مطالعاتی دورے کے لیے مالی معاونت پر ڈپٹی کمشنر سے اظہار تشکر

زیارت، 22 ستمبر: تعمیرِ نو پبلک ماڈل ہائی سکول زیارت کے پرنسپل عبدالمالک اور طلبہ نے مطالعاتی دورے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے پر ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پرنسپل اور طلبہ نے کہا کہ مطالعاتی دورے کے لیے مالی معاونت تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مثبت اقدام ہے۔ ایسے دورے طلبہ کے علمی مشاہدے میں اضافے، معلومات کے حصول اور عملی تجربات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تعلیمی اداروں کی سرپرستی اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی طلبہ کی تعلیمی اور مطالعاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More