Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

سانحہ پمز پر اقوام متحدہ، سعودی عرب، چین برطانیہ اور ایران کی پاکستان سے تعزیت

پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے المناک واقعے پر اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ایران نے پاکستان سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نےکہا کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔

ترجمان اقوام متحدہ نے سانحہ پمزکو المناک واقعہ قرار دیتےہوئےجاں بحق بچوں کے والدین اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پمز میں 14 نومولود بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے پر افسوس ہے،سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی ہے،

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہاپمزآتشزدگی سے 14 نوزائیدہ بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر افسوسناک ہے،اِس مشکل گھڑی میں ہمدردیاں بچوں کے والدین اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ایران نے بھی سانحہ پمز پر افسوس کا اظہار کیا اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، تینوں ممالک نے اس افسوسناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہونے کا اظہار کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More