Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، دو کمسن لڑکیاں خودکش حملے سے بچا لی گئیں

کوئٹہ: جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر اہم کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک مسلح نیٹ ورک کی جانب سے مبینہ طور پر خودکش حملوں کے لیے تیار کی گئی دو کمسن لڑکیوں کو محفوظ تحویل میں لے کر ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
حکام کے مطابق 16 سالہ زینب اور اس کی 12 سالہ کزن فاطمہ کو خفیہ مقامات کے درمیان منتقلی کے دوران کارروائی کرکے بازیاب کرایا گیا۔ کارروائی کی تفصیلات کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیرصدارت پریس کانفرنس میں سامنے آئیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں لڑکیوں نے بتایا کہ انہیں غم، خوف اور مبینہ جھوٹے بیانیے کے ذریعے عسکریت پسند نیٹ ورک میں پھنسایا گیا۔ زینب کے مطابق اس کے شوہر سیف کو تنظیم کے لیے کام کرنے سے انکار پر قتل کیا گیا، جبکہ اس کے خاندان کے متعدد افراد بھی تشدد کا نشانہ بنے۔ فاطمہ کے والد بھی ایک حملے میں مارے گئے تھے۔
دونوں لڑکیوں کو مبینہ طور پر تقریباً 40 روز تک ایک خفیہ مقام پر رکھا گیا، جہاں تشدد سمیت مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام نے کمسن بچیوں کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کو انتہائی سنگین اور قابل مذمت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی تعلیمات اور بلوچ معاشرتی اقدار کے بھی منافی ہے۔
لڑکیوں کی کم عمری اور مبینہ طور پر ورغلائے جانے کے حالات کے پیش نظر ریاستی اداروں نے انہیں سخت قانونی کارروائی کے بجائے اہلخانہ کے حوالے کرنے اور معمول کی زندگی کی طرف واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ دونوں لڑکیوں نے اپنی جانیں بچانے پر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More