Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

وزیراعلیٰ بلوچستان کی دو سوگوار خاندانوں سے تعزیت، مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جہانزیب خان غوریزئی کے والد کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت کی اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ نے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ سلمہ خان کاکڑ کے دیور حاجی محمد جعفر خان کاکڑ کے انتقال پر بھی ان کی رہائش گاہ جاکر فاتحہ خوانی کی۔
میر سرفراز بگٹی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More