Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کا دو ماہ پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام مکمل، انٹرنز میں سرٹیفکیٹس تقسیم

صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے انٹرنز پر زور دیا ہے کہ وہ عملی تجربے اور نئی مہارتوں کے حصول کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سفیر کے طور پر اپنا مثبت کردار جاری رکھیں۔

وہ صوبائی الیکشن کمشنر آفس پشاور میں دو ماہ پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز) محمد فرید آفریدی، ڈائریکٹر عبدالقادر، ڈائریکٹر (الیکشنز) محمد ندیم خان، دیگر افسران اور انٹرنز نے شرکت کی۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد طلبہ کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور تعلیمی علم کو پیشہ ورانہ سرکاری امور سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ انہوں نے انٹرنز کی نئی سوچ، ڈیجیٹل مہارتوں اور توانائی کو سراہتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ زندگی میں دیانت داری، محنت اور پابندیٔ وقت کو شعار بنانے کی تلقین کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انٹرنز نے پروگرام کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طریقۂ کار اور ذمہ داریوں کو بہتر طور پر سمجھا ہوگا۔

تقریب میں انٹرنز نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر کا معاون اور سازگار ماحول فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اختتام پر پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام انٹرنز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More