Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تحسین، چار دہشت گرد ہلاک: مینا مجید

کوئٹہ، 31 اگست: صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید نے آواران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہترین آپریشنل استعداد کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو دہشت گرد عناصر کسی صورت متاثر نہیں کر سکتے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکار پوری قوم کا فخر ہیں۔ قوم ان کی بے مثال خدمات، جرأت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قومی سلامتی اور امن کے تحفظ کے لیے ناقابل فراموش ہیں، جبکہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More