Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

خلاصہ

  • اسلام آباد:  وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے المناک ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دل کی گہرائیوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں صدر پرابوو سوبیانتو، انڈونیشیا کے عوام اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو اس سانحے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے برادر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس مشکل وقت کا سامنا کرنے والے تمام افراد کے لیے طاقت، حوصلے اور ثابت قدمی کی دعا کرتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More