Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

ہربنس پورہ ٹریفک حادثہ، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

خلاصہ

  • لاہور:  ہربنس پورہ میں ٹریفک حادثے میں پانچ افراد کی ہلاکت کے معاملے میں جاں بحق ہونے والے سبزہ زارلواحقین کے مطابق نعمان کے والد بیرون ملک ہیں، ان کے آنے پر تدفین کی جائے گی، جبکہ جاوید کی لاش کو ورثا سیالکوٹ لے گئے ہیں، جاوید کی تدفین سیالکوٹ میں ہوگی۔

    لواحقین کے مطابق نعمان، فرقان اور جاوید تینوں قریبی رشتے دار ہیں، چاروں بچے گھر کو بتائے بغیر گاڑی چوری چھپے لے کر نکلے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ہربنس پورہ حادثہ: 5 نوجوان جاں بحق، والدین کا پولیس کارروائی سے انکار

    لواحقین نے بتایا کہ چاروں بچے صبح 4 بجے گاڑی لے کر نکلے، دو گھنٹے بعد صبح 6 بجے حادثہ ہوگیا، بچے تاجپورہ سے ہی گاڑی لے کر نکلے تھے اور گاڑی جاوید چلا رہا تھا۔

    لواحقین کے مطابق جاوید کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا ہوا تھا۔

    لواحقین نے بتایا کہ نعمان اور فرقان کے ماموں رزاق ایک روز قبل ہی حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوئے، ان کی آج صبح نماز جنازہ ادا کی گئی۔

    کے رہائشی فرقان اور نعمان کی پیر کے روز تدفین ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More