Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

کوئٹہ میں غیر قانونی پانی کے کنکشنز کے خلاف کارروائی، پانچ بورنگ اور کنکشن سیل

کوئٹہ، 20 اگست: خصوصی مجسٹریٹ واسا حبیب الرحمن کاکڑ نے غیر قانونی واٹر سپلائی بورنگ، غیر قانونی کنکشنز اور واسا کے واجب الادا بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ روڈ خیزی چوک کے مقام پر پانچ غیر قانونی واٹر سپلائی بورنگ اور کنکشنز سیل کر دیے۔
کارروائی کے دوران واسا حکام اور متعلقہ عملے نے پانی کے غیر قانونی استعمال سے متعلق کنکشنز کا معائنہ کیا اور قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی۔ خصوصی مجسٹریٹ نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی بورنگ، غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشنز اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ واسا قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کے غیر قانونی استعمال اور واجبات کی عدم ادائیگی سے ادارے کو مالی نقصان کے ساتھ شہریوں کو پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ پانی کے حصول کے لیے قانونی طریقہ اختیار کریں اور واسا کے واجبات بروقت ادا کریں۔ کارروائی کا دائرہ شہر کے دیگر علاقوں تک بڑھانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More