Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

ڈی آر کانگو کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

اسلام آباد، 21 اگست 2026: جمہوریہ کانگو کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے چیف آف ڈیفنس فورسز لیفٹیننٹ جنرل بانزا مویلَمبو جولز کی سربراہی میں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایئر چیف نے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان روابط، تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے سمیت دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کی مقامی دفاعی صلاحیتوں اور خود انحصاری کے لیے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

کانگو کے دفاعی وفد کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، اعلیٰ آپریشنل تیاری اور تربیت کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی مقامی دفاعی پیداوار اور خود انحصاری میں پیش رفت میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور کانگو کی فضائیہ کی ازسرنو تشکیل و جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے اور دیرپا ادارہ جاتی روابط کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا، جو علاقائی امن و استحکام میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More