Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

چین کی ایران پر عائد ہونے والی نئی امریکی پابندیوں کی مخالفت

چین نے ایران پر عائد ہونے والی نئی امریکی پابندیوں کی مخالفت کردی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایسی پابندیوں کا بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں جس کی منظوری سلامتی کونسل نے نہ دی ہو، دونوں فریق سیاسی و سفارتی ذرائع سے مسئلے کا حل تلاش کریں، ہم متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھاتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردیں ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق کارروائی کا ہدف ایران کا خفیہ مالیاتی یا شیڈو بینکنگ نیٹ ورک ہے۔ یہ نیٹ ورک تیل اور دیگر برآمدات سے حاصل ہونے والی رقوم کی منتقلی اور واپسی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پابندیوں میں ایرانی بینکوں سے منسلک فرنٹ کمپنیوں، ایکسچینج ہاؤسز اور مالیاتی سہولت کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کہتےہیں تہران کےخلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کریں گے۔ جوممالک تہران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے پر اصرار کریں گے ان کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More