Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 135 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بدترین کارکردگی سامنے آئی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود 29، عبداللہ شفیق 15، سعود شکیل 14، اذان اویس 9، سلمان علی آغا 4 رنز بناسکے جبکہ امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹونگ اور رابنسن نے میچ میں 8،8 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، ہیری بروک 91، جارڈن کوکس 73، جو روٹ 66 اور لارنس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 جبکہ خرم شہزاد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 171 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، یوں پاکستان کو لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More