Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کر دی گئی جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More