کوئٹہ: صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے قلات میں سکیورٹی فورسز جبکہ بھاگ کچھی میں بلوچستان پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قلات اور بھاگ کچھی میں بروقت کارروائیوں سے دہشت گرد عناصر کے خلاف ریاستی اداروں کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو متاثر نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جدوجہد مشترکہ قومی ذمہ داری ہے اور حکومت، سکیورٹی اداروں اور عوام کے تعاون سے امن کے قیام کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔