Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

بلوچستان میں لواحقین کوٹے کے 6 امیدواروں کو تقرری آرڈرز جاری

کوئٹہ، 7 ستمبر: وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں تو صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کے مسائل جلد حل کیے جا سکتے ہیں۔

محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام تقریب میں لواحقین کوٹے کے تحت 6 امیدواروں میں تقرری آرڈرز تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں سیکریٹری ماحولیات نور محمد پرانی، ڈائریکٹر جنرل ماحولیات ظہور بلوچ اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مشیر ماحولیات نے کہا کہ متوفی سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ان کا حق دینا محکمہ ماحولیات کی اولین ترجیح ہے اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں باقی ماندہ زیر التوا کیسز بھی جلد نمٹائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ میں بھرتیوں کا عمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔ نئے تقرر پانے والے ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں اخلاص، محنت اور ایمانداری سے انجام دیں۔

اس موقع پر تقرری پانے والے ملازمین نے مشیر ماحولیات اور محکمہ کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More