Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

قلعہ عبداللہ میں صحت مراکز کی کارکردگی کا جائزہ، سہولیات بہتر بنانے پر زور

قلعہ عبداللہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع میں صحت عامہ کی صورتحال، بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی، طبی سہولیات اور عوام کو بروقت و معیاری خدمات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئر نجم الدین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کھوسو، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ضیاء الرحمن، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر فیصل خان، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کاکڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے ضلع کے صحت مراکز اور صحت عامہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں مختلف مراکز کی کارکردگی اور جاری صحت سرگرمیوں کا جائزہ شامل تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانا اور عوام کو بروقت و معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بنیادی صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے مؤثر نگرانی، باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More