Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد، 22 ستمبر: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More