Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

صنعتکار اور تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی، 22 ستمبر: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ صنعتکار اور تاجر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، کاروباری برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

گورنر سندھ نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس میں انٹرنیشنل گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سید ارشاد احمد بخاری، ڈائریکٹر سید حبیب احمد بخاری، ڈائریکٹر سید حمد احمد بخاری، چیف انجینئر عبداللہ سومرو، حافظ ضمیر میرانی اور دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔

سید محمد نہال ہاشمی نے ملک کی ترقی میں معروف کاروباری شخصیت سید ارشاد احمد بخاری کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ملاقات کے دوران سید ارشاد احمد بخاری نے کہا کہ وہ ملک کی خدمت اور قومی مفاد میں ہر ممکن قربانی دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر وفد نے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کے سسر سید امام کریم کے انتقال پر ان سے تعزیت بھی کی۔ وفد نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More