Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے زخمیوں کی عیادت

پشاور، 23 ستمبر: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوہاٹ پولیس لائنز پر حالیہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ان کی صحت اور علاج سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

گورنر نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں سے ملاقات کی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے انہیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں بریفنگ دی۔

فیصل کریم کنڈی نے کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے دوران سکیورٹی فورسز کے بروقت اور پیشہ ورانہ ردعمل کو سراہتے ہوئے اسے قابل تحسین قرار دیا۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ گورنر نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More