کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں شہر میں گزشتہ دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پشین اسٹاپ، چمن پھاٹک اور دیگر واقعات میں جاں بحق اور زخمی افراد، متاثرہ خاندانوں، سرکاری و نجی عمارتوں، گاڑیوں، دکانوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا ریکارڈ مرتب کرنے پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سرکاری ریکارڈ، فیلڈ رپورٹس اور دستیاب معلومات کو یکجا کرکے درست، مکمل اور قابلِ تصدیق ڈیٹا تیار کیا جائے تاکہ کوئی متاثرہ فرد یا املاک ریکارڈ سے رہ نہ جائے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو نقصانات کا سروے اور ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل جلد مکمل کرکے جامع رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔