تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے چوتھے روز کیچ اپ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر ارسلان درازئی اور محکمہ صحت و پولیو پروگرام سے متعلق حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے ابتدائی دنوں میں رہ جانے والے بچوں کو کیچ اپ وزٹس کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے اور مقررہ ہدف کے مطابق کوریج مکمل کر لی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے رہ جانے والے بچوں کی بروقت نشاندہی اور ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔